2 ڈگیت گینگ کے 10رکن گرفتار

2 ڈگیت گینگ کے 10رکن گرفتار

لاہور(سپیشل رپورٹر ) انچارج انویسٹی گیشن پولیس برکی محمد جاوید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے نعیم ڈگیت گینگ کے 6رکن گرفتار لئے ۔ملزموں نعیم ،سعید، قاسم، فرمان، شعیب اور محسن سے شہریوں سے لوٹے گئے۔۔۔

 لاکھوں مالیت کے اے سی ،ایل ای ڈی ، پنکھے ، موٹریں ،2 ٹن سریا ،نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔علاوہ ازیں آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائن نے موٹرسائیکل سنیچر گینگ گرفتار کر لیا، ملزموں محمد رضوان، احمد نواز، ضمیر عباس اوراسامہ سیف سے لاکھوں روپے نقدی، درجنوں موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں