مہنگی اورناقص کھادبیچنے پر9ڈیلرزکیخلاف مقدمات درج

مہنگی اورناقص کھادبیچنے  پر9ڈیلرزکیخلاف مقدمات درج

قصور(نمائندہ دنیا )مہنگی اورناقص کھاد فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے دوران 9کھاد ڈیلرزکیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔۔۔

منافع خوری اورغیر معیاری کھاد بیچنے پر گوہڑ جاگیر کے دکاندار شوکت علی ، سیلز آفیسر معظم رفیق ، موضع گگڑ میں ذیشان عارف ،اٹھیل پور میں حافظ محمد یوسف ، گاؤں کھارا میں محمد ابراہیم، حبیب آباد، موضع ہلہ میں 3 کھاد ڈیلرز محمد نعیم ،مراد علی ،محمد عظیم اورچھینہ اوتاڑ میں کھاد ڈیلر محمد حسین کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں