زمین کے تنازع پر مخالف اغوا کر لیا،باندھ کر شدید تشدد

زمین کے تنازع پر مخالف اغوا کر لیا،باندھ کر شدید تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی علاقے 99شمالی میں زمین کے تنازع پر لیاقت اور اسکے ساتھیوں نے مسلح ہو کر مدثر علی کے گھر دھاوا بول کر مبینہ طور پر قبضہ کی کوشش کی اور توڑ پھوڑ کے ذریعے نقصان پہنچایا۔۔۔

اس دوران مزاحمت پر ملزمان نے مدثر علی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور زبردستی اٹھا کر اپنے گھر لے گئے اور صحن میں چارپائی سے باندھ کر مارپیٹ کرتے رہے ، بعدازاں معززین علاقہ نے مداخلت کر کے مدثر کی جان بخشی کروائی، اطلاع ملنے پر پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں