9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ جھال چکیاں میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتارکر لیا،افسوسناک واقعہ چک نمبر 190 شمالی میں پیش آیابتایا جاتا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ اس کے کزن نے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔۔۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جھال چکیاں نے فی الفور مقدمہ کا اندراج کیاڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں اور گزشتہ روز پولیس نے روایتی اور جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاتمام میڈیکل شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی مانیٹرنگ براہ راست خود کر رہا ہوں ایسے ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں