2نوجوان پراسرار طور پر غائب ،مقدمات درج

2نوجوان پراسرار طور پر غائب ،مقدمات درج

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)2نوجوان پراسرار طورپر غائب ،مقدمات درج کر لئے گئے ۔ سمبڑیال کے محلہ سلطان پورہ کے رہائشی محمد اکرم کا 16سالہ بیٹا محمد شاہ زمان گھر سے ضروری کام کے سلسلہ میں باہر گیا۔۔۔

جس کا 3 روز گزرجانے کے باوجود کوئی سراغ نہ لگا، تھانہ سمبڑیال پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع کولوکے کی رہائشی خاتون رفعت بی بی کا بھی 14سالہ بیٹا جواد علی بھی پراسرارطورپر غائب ہوگیا تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے والدہ کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں