سودا سلف لینے کیلئے گھر سے جانے والے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سودا سلف لینے کیلئے گھر سے جانے  والے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)معمولی رنجش پر سودا سلف لینے کے لیے گھر سے جانے والے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا 4 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ بیگووالہ کے موضع دوبرجی چندا سنگھ کے رہائشی حسنین محلہ ہی میں واقع کریانہ کی دکان سے گھر سے سودا سلف لینے کے لیے گیا کہ راستے میں ہی 4ملزمان سوداگر، بلاول ، ارسلان ، شہزاد نے سابقہ معمولی رنجش پر تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔تھانہ بیگووالہ پولیس مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں