تیزرفتار گاڑی کی ٹکر،ذہنی بیمار شخص جاں بحق ہو گیا

تیزرفتار گاڑی کی ٹکر،ذہنی بیمار شخص جاں بحق ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )میانوالی روڈ پر ریلو ے کراسنگ شوگز ملز روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص محمدعزیزسیال کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔۔۔

 گاڑی کا نامعلوم ڈرائیور اسے خون میں لت پت چھوڑ کر بھا گ گیا، متوفی محمد عزیز سیال بھان سلطان والا گولیوالی کا رہائشی تھا اور عارضی طور پر افتحار ٹائون جوہرآباد میں مقیم تھا ، ریسکیو سٹاف نے اطلاع ملتے ہی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی جہاں سے ضروری کا رروائی کے بعد اسے اس کے گولیوالی بھجوا دیا گیا ، معلوم ہوا ہے کہ متوفی عزیز سیال کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ رات کے وقت سڑکوں پر گھومتا رہتا تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں