دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتیں ،3افراد لٹ گئے

دھوکہ دہی اور فراڈ کی  وارداتیں ،3افراد لٹ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں تین افراد سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ 40شمالی کے شہریار سے طارق نے سوا چار لاکھ روپے ،بلاک نمبر23کے محمد امجد سے سلمان نے دو لاکھ روپے ،اشرف کالونی کے محمد اظہر سے روبینہ بی بی نے 90ہزار روپے کی رقوم جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لی اورروپوش ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں