فیکٹری اور دکان سے لاکھوں کاسامان ،سوتر، 6لاکھ چوری

فیکٹری اور دکان سے لاکھوں کاسامان ،سوتر، 6لاکھ چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری کی دیوار پھاڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کرلیاگیا۔ تھانہ رضا آبادکے علاقے گلزار کالونی میں ذیشان کی فیکٹری کی بیرونی دیوار کو توڑ کر ملزم اندرداخل ہوگئے اور رات کی تاریکی میں فیکٹری سے موٹریں، مشینیں اورلاکھوں مالیت کا دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی میں عبداللہ کی دکان سے نامعلوم ملزموں کی جانب سے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر 6 لاکھ روپے ، سوتر کے بورے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 195رب کے رہائشی غلام مصطفی کی حویلی سے ہزاروں مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں