7سالہ بچی سے زیادتی کاملزم گرفتار
لاہور(کرائم سیل ) گلبرگ پولیس نے 7سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے 15کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے 7سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کوایف سی کچی آبادی سے گرفتار کیا گیا،بچی گھر سے باہر کھیلنے نکلی، ملزم ورغلا کر گھر لے گیااوربچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد گرفتا ر کیا گیا ۔ ملزم متاثر ہ بچی کا محلے دار ہے ۔