5خطرناک اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم سیل)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف صدر نے اے کیٹیگری کے 5خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیے ۔
ملزموں حیدرعلی، سلمان ، عبداللہ، محمدعرفان اور علی رضا کو گرفتار کر لیا ، ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پرڈکیتی کرتے اورلوگوں کا قیمتی مال لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ۔