بے قابو ٹرک کی رکشے کو ٹکر، سوار شہری جاں بحق

بے قابو ٹرک کی رکشے کو ٹکر، سوار شہری جاں بحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد روڈ پر 58جنوبی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رکشہ پر چڑھ دوڑا جس میں سوار شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی با زی ہار گیا۔۔۔

 متوفی کی شناخت افضال کے نام سے ہوئی جو کہ جنیوٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر کے متوفی کی بیوہ رابعہ بصر ی کی مدعیت میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور جو کہ موقع سے فرارہو گیا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں