مختلف واقعات میں دو افراد گن پوائنٹ پر اغواء
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مختلف واقعات میں دو اشخاص کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقے رتہ پورریحان کے رہائشی فضل احمد اور اسکا بھائی ظہیر مویشیوں کیلئے چارہ لینے جا رہے تھے کہ راستے میں۔۔۔
انہیں چارکارسواروں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ظہیر کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ، اسی طرح33شمالی سے سلیمان کو بھی چار نامعلوم کار سواروں نے زبردستی اغواء کر لیا،اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔