کندیاں‘غیرت کے نام پر بھا ئی نے بہن کو قتل کر دیا
کندیاں(نمائندہ دنیا )پپلاں تھانہ کی حدود میں ٹبہ مہربان شاہ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر بھا ئی نے فائرنگ کر کے بہن کو بے دردی سے قتل کر دیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کامران نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر حقیقی بہن نرجس بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی، ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے وقوعہ کی اطلاع پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل پپلاں سے رپورٹ طلب کرلی، ڈی ایس پی سرکل پپلاں اور ایس ایچ او تھانہ پپلاں نے معہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر تفتش شروع کردی۔