بھتہ نہ دینے پر بیٹااغوا کرلیا، ملزموں کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بھتہ نہ دینے پر ملزموں کی سنگین نتائج کی دھمکیاں، شہری کومبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں بااثر ملزموں کی جانب سے اشرف سے بذریعہ فون کال 20 لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا جس سے انکار پر اسکے بیٹے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان اسکے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔