دو شادی ہال سیل ، ایک کیٹرر گرفتار ،5لاکھ کے جرمانے

دو شادی ہال سیل ، ایک کیٹرر گرفتار ،5لاکھ کے جرمانے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات پر ضلع میں میرج ایکٹ پربلاامتیاز عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روز6شادی ہالز میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر۔۔۔

 کیٹررزکوپانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دو شادی ہال سیل اور ایک کیٹرر کو گرفتار کرایا گیا۔4 نومبر سے شروع ہونے والی مہم میں اب تک ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر46شادی ہالز کو سیل جبکہ177شادی ہالز میں خلاف ورزی پر ایک کروڑ40 لاکھ 48ہزار کے جرمانے کئے جاچکے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسروں نے مجموعی طور پر2476شادی ہالز کا معانہ کیا اور 37 مقدمات کے اندراج کے علاوہ کیٹرر سروس فراہم کرنے والے 18افراد گرفتار کرائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں