ڈرائیونگ ٹیسٹ :موبائل پر معاونت،خاتون ، شوہر،بھائی گرفتار
لاہور(کرائم سیل)دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ موبائل فون پر معاونت حاصل کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گلبرگ خدمت سنٹر میں وجیہہ نامی خاتون اپنے شوہرمدثراورعظیم کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے گئی۔۔
جہاں خاتون دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ بھائی اورشوہرکو بذریعہ فون معاونت فراہم کر رہی تھی۔ معاملہ علم میں آنے پر انچارج خدمت مرکزمکرم نے خاتون کو بھائی اور شوہر سمیت گلبرگ پولیس کے حوالے کر دیا۔