رائے ونڈ اور شادمان سے 2 لاشیں برآمد
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) رائے ونڈ اور شادمان سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن ترجمان کے مطابق رائیونڈ بائی پاس کے قریب 75 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی ۔
شادمان کے علاقہ میں 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ،شناخت نہیں ہو سکی۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔