سی سی پی او کی شہید سب انسپکٹر حمید کی قبر پر حاضری
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔سی سی پی او نے سب انسپکٹرحمید احمدکی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔
اس موقع پر لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی ،شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ سب انسپکٹرحمید احمد10دسمبر1986میں تھانہ گلبرگ میں تعیناتی کے دوران ضلع ملتان میں قانون شکن عناصر کی گرفتاری کیلئے کارروائی میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے ۔