مختلف علاقوں سے 2خواتین سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 2خواتین سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے 2خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس اور کلب چوک کے قریب سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون اور 45 سالہ مرد کی لاشیں بوسیدہ حالت میں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔مرد اور خاتون بظاہر نشئی معلوم ہوتے ہیں ،لاشیں پانچ روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ ادھر شاہدرہ ٹاؤن میں قاضی پارک سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق60 سالہ راہگیر خاتون حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوئی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں