شاہدرہ :بااثر افراد کا چوری کے الزام میں شہری پر تشدد

شاہدرہ :بااثر افراد کا چوری کے الزام میں شہری پر تشدد

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر )شاہدرہ میں با اثر افراد نے چوری کی واردات کا پتہ لگانے کے لئے اپنی عدالت لگا لی۔تشدد کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شاہدرہ پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔۔

 کہ ملزم شہری عرفان کو چوری کے شبہ میں پکڑتے ہیں اور تشددکرتے ہوئے زنجیروں سے جکڑ دیتے ہیں۔ملزموں نے تشدد کے دوران سر کے بال اور بھنوئیں بھی کاٹ دیں۔شاہدرہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزموں بوٹا،شہباز عرف کاکا اور بلو مخبر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں