سیاسی پارٹی کے دفتر پر شدید فائرنگ ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیاسی پارٹی کے دفتر پر شدید فائرنگ کردی گئی۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر قائم سیاسی دفتر میں سیاسی شخصیت شیخ یوسف کے سیکرٹری مجاہد نے پولیس کو۔۔۔
بتایا کہ وہ اپنے دفتر میں موجود تھا کہ ملز موں کی جانب سے اسکے دفتر پر فائرنگ کردی گئی۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور دفتر کے شیشے اور دیگر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔