لدھیوالہ وڑائچ:کھیتوں سے نا معلوم شخص کی لاش برآ مد
![لدھیوالہ وڑائچ:کھیتوں سے نا معلوم شخص کی لاش برآ مد](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)تھانہ لدھیوالہ کے علاقے دھاریوال کے کھیتوں سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔
تھانہ لدھیوالہ پولیس کو دھاریوال کے کھیتوں سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ، ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ سب انسپکٹر بہرام فرید نے بتایا کہ جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔