8 منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب ،چرس برآمد

 8 منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب ،چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ملزم دانش سے 15لٹر شراب، جھنگ بازارکے علاقے سے ملزم ادریس سے15لٹر شراب۔۔۔

غلام آبادکے علاقے میں ندیم سے 10 لٹر شراب، تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں عمر دراز سے 10 لٹر شراب، تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 229رب میں فیضان سے 1300گرام چرس، تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں زوہیب سے 12 لٹر شراب، مرید والا کے علاقے میں معین اور بابر سے 10،10 لٹر شراب برآمد کرلی ۔ پولیس نے تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں