خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیا گیا

خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 84گ ب میں شعیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا۔۔۔

 کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزم سالک اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے دھاوا بول دیاگیااور خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں