شادی کی تقریب میں فائرنگ شہری گولی لگنے سے زخمی

شادی کی تقریب میں فائرنگ  شہری گولی لگنے سے زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے نیو عاصم ٹائون میں حبیب الرحمان نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ آصف نامی شہری کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔ اس دوران فائر لگنے سے شہری شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں