پنجاب یونیورسٹی طلبہ گروپوں میں تصادم،18گرفتار

پنجاب یونیورسٹی طلبہ گروپوں میں تصادم،18گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم میں ملوث18افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیل کے مطابق مسلم ٹاؤن پولیس کو15پر پنجاب یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے کی کال موصول ہوئی جس پولیس نے نفری کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کر کے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے جن میں دہشت گردی ایکٹ،اقدام قتل،فائرنگ ، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جھگڑے میں ملوث 12 طلبہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جھگڑے کا آغاز جینڈر سٹڈیز سے ہوا۔ معطلی کے ساتھ طلبہ کے خلاف انکوائری کا آغاز بھی کیا جائے گا ۔قصوروار طلبہ کو جرمانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں