مختلف واقعات میں 9سالہ بچی سمیت 2افراد جاں بحق

مختلف واقعات میں 9سالہ بچی سمیت 2افراد جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا)مختلف واقعات میں 9سالہ بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ،کوٹ رادھاکشن کے نواح میں چھینہ آرالہ کے۔۔۔

رہائشی محمدطارق میو کی 9سالہ بیٹی عائشہ اپنے گھر میں کھیل رہی تھی کہ مبینہ طورپر پاس پڑی 12بور بندوق چل جانے سے عائشہ کو فائر لگ گیا،جس کے نتیجہ میں بچی موقع پرہی چل بسی۔ دریں اثنا میاں چنوں کے رہائشی محمداشرف کا بیٹا روسہ بیل میں ایف ایم سٹیل فیکٹری میں کام کرتا تھا، دورانِ ڈیوٹی مبینہ طورپروہ مشین میں آجانے سے موقع پرہی دم توڑگیا، دونوں واقعات میں پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں