مختلف مقامات پردولڑکیوں،شادی شدہ خاتون سے زیادتی

مختلف مقامات پردولڑکیوں،شادی شدہ خاتون سے زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف مقامات پردولڑکیوں،شادی شدہ خاتون کو زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے جھنگ روڈ سے دانش کی جواں سالہ ہمشیرہ کو نامعلوم ملزم نے مبینہ اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے اشرف آباد کی رہائشی بشیراں بی بی کی 16 سالہ بیٹی (ص)اکیلی گھر موجود تھی کہ ملزم زبردستی داخل ہوگیااور قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔تھانہ ملت ٹائون کے علاقے شہزاد ٹائون کے رہائشی فیاض کی اہلیہ کو ملزموں نے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ رضا آبادکے علاقے صدیق آباد کی رہائشی (ز)کو ملزم جنید نے باتوں میں الجھا کر قابو کرلیااور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں