ریڈنگ کیلئے آنے والے فیسکو ملازمین پر مبینہ تشدد

ریڈنگ کیلئے آنے والے فیسکو ملازمین پر مبینہ تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڈنگ کیلئے آنے والے فیسکو ملازمین کو مبینہ طو رپر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 115ج ب کے قریب فیسکو ملازمین سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ اس دوران اہل علاقہ کی جانب سے انہیں گھیرلیاگیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیاگیا جبکہ انہیں تشدد کانشانہ بھی بنایا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں