معمر خاتون سمیت 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

 معمر خاتون سمیت 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے خاتون سمیت 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں ۔

ایدھی ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ سے 75 سالہ نامعلوم شخص، شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ چوک کے قریب 70 سالہ بزرگ خاتون، ا چھرہ میں واقع قبرستان سے 55 سالہ شخص اورکوٹ لکھپت کے علاقے شنگھائی بریج سے 35 سالہ نامعلوم شہری کی لاش ملی۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں