فیروزوالہ :مختلف مقامات پرزمیندارسمیت 3افرادقتل

فیروزوالہ :مختلف مقامات پرزمیندارسمیت 3افرادقتل

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) مختلف مقامات پرزمیندارسمیت 3افرادکوقتل کردیاگیا،بتایا گیا ہے کہ دھرم پورہ لاہور کے رہائشی زمیندار امجد علی نے چٹھہ کالونی( کوٹ عبدالمالک) میں مویشی پال رکھے ہیں۔۔۔

جن کا وہ دودھ فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہے ،امجد علی نے ڈیرہ پر شان عرف رانا کو ملازم رکھا ہوا تھا،جس نے چند روز قبل 2لاکھ نقدی اور بھینس چوری کر لی، امجد علی نے اپنے ملازم شان سے رقم واپس مانگی تو وہ کام چھوڑ کر چلا گیا، امجد علی اپنے ڈیرہ پر سو رہا تھا کہ شان علی عرف رانا نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ڈیرہ میں گھس کر فائرنگ کر کے امجد علی کو قتل کر دیا اورملزم فرار ہو گئے ، فیکٹری ایریا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی ،پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد عثمان کی رپورٹ پر ملزم شان علی عرف رانااور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں لاہور روڈ کی آبادی ایمکو کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو قتل کردیا اور اس کی لاش ویران پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگئے ،تھانہ شرقپور کی نواحی آبادی لولاں( شر قپور) میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر 35سالہ نامعلوم نوجوان کو ہلاک کر دیا اور لاش نہر میں پھینک کر فرار ہو گئے ،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں