چھاپوں میں20افرادگرفتار،آتش بازی کا سامان برآمد

چھاپوں میں20افرادگرفتار،آتش بازی کا سامان برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں سے 20سے زائد افراد کو حراست میں لیکر آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔

تھانہ سول لائنز، ریلبازار، کوتوالی، جھنگ بازار اور دیگر تھانہ جات کے علاقوں میں پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کوحراست میں لے کر انکے قبضے سے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں