آتش بازی کا سامان بیچنے پر 30سے زائد افراد گرفتار

آتش بازی کا سامان بیچنے پر 30سے زائد افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان لیجانے اور فروخت کرنے والے 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

فیصل آباد پولیس کی جانب سے مختلف تھانہ جات کے علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 30سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جو آتش بازی کا سامان لیجانے اور فروخت کرنے کے واقعات میں ملوث تھے ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں