دوران شاپنگ شہری اور ہسپتال میں مریض جیب تراشی کا شکار

 دوران شاپنگ شہری اور ہسپتال  میں مریض جیب تراشی کا شکار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شاپنگ کیلئے بازار آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں۔۔

 علی رضا خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیاگیا۔ تھانہ سول لائنز کے علاقے میں قائم ڈی ایچ کیو ہسپتال سے دوائی لینے آئے قاسم نامی مریض کی جیب سے جیب تراشوں نے نقدی اور موبائل فون نکال لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں