غیر قانونی تعمیرات ، 7املاک مسمار، ایک درجن سے زائد سیل

غیر قانونی تعمیرات ، 7املاک  مسمار، ایک درجن سے زائد سیل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )غیر قانونی تعمیرات و کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن،ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن، پائن ایونیو، او پی ایف اور۔۔

 ابدالین سوسائٹی میں کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون فور نے کارروائی کرتے ہوئے 7 املاک مسمار اور ایک درجن سے زائد کو سیل کر دیا۔ایل ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر185اے ٹو، 153ای ون12ایف ٹوکو مسمار کر دیا۔ جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 970ایل، 272آر ٹو، لاہور ایونیو سوسائٹی پائن ایونیو میں پلاٹ نمبر16اور پلاٹ نمبر243سی او پی ایف سوسائٹی پر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں