فیروزوالہ:ڈاکوؤں نے پولٹری فارم سے 85 لاکھ لوٹ لئے

فیروزوالہ:ڈاکوؤں نے پولٹری فارم سے 85 لاکھ لوٹ لئے

فیروزوالہ،سانگلاہل،کھڈیاں خاص ،قصور،الہ آباد( تحصیل رپورٹرز،نمائندگان دنیا) فیروزوالہ میں ڈاکوؤں نے پولٹری فارم سے 85 لاکھ لوٹ لئے ۔

تاجر سفیان ونڈالہ پل کے قریب اپنے پولٹری فارم کے دفتر میں ریکوری کی رقم اکٹھا کر رہا تھا کہ 4 نقاب پوش ڈاکو گھس آئے جنہوں نے ملازمین سمیت تاجر کویرغمال بناکرنقدی85لاکھ روپے اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ منڈیالی میں تاجرمحمد شہزاد سے 5لاکھ55ہزارروپے ،سانگلا ہل کے محلہ احمد آباد میں دن دہاڑے جوتوں کے تاجر عمیر سے گھر کی دہلیز پر5لاکھ روپے ،کھڈیاں ریلوے پھاٹک کے قریب محمد احمد سے 33 ہزار نقدی ، موبائل فون،رائیونڈ روڈ صدر قصور کے نزدیک سعید احمد سے 1لاکھ روپے ، ریلوے پھاٹک لولے جٹاں کنگن پورکے نزدیک محمدیوسف سے 10ہزار نقدی، موبائل فون ، موٹرسائیکل ،چھانگامانگا کے علاقہ بدھوکی میں جاوید راجپوت کے گھر سے ٹریکٹر، 30من ہلدی،ہزاروں روپے نقدی ،کوٹ کریم بخش سرائے مغل کے نزدیک جاوید اسحاق میو سے 1لاکھ 3ہزار نقدی،موبائل فون ،الہ آباد کے علاقے دیپالپور روڈ پر تاجر ساجد علی سے 2 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں