بغیر اجازت سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والا شہری گرفتار

بغیر اجازت سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والا شہری گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والا شہری سرکاری مہمان بنالیاگیا۔

تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 644 گ ب کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار مبشر نامی شہری کو روک کر چیک کیا۔ جس نے موٹرسائیکل پر بغیر اجازت سرکاری نمبر پلیٹ لگارکھی تھی۔ جسے حراست میں لیکر حوالات منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں