نوسربازوں نے شہری کو نقدی موبائل اور رکشے سے محروم کردیا

نوسربازوں نے شہری کو نقدی موبائل اور رکشے سے محروم کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے شہری کو نقدی، موبائل اور رکشے سے محروم کردیا۔

تھانہ جھنگ بازارکے علاقے موٹر مارکیٹ کے قریب طاہر نامی شہری کا بھائی رکشہ لیکر جھنگ روڈ پر جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے رکشے کا کرایہ طے کرتے ہوئے رکشہ میں سوار ہوکر اسے نشہ آور جوس پلادیا۔ جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ بعد ازاں ملزم رکشہ، موبائل اور نقدی لیکر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں