شہری کو مبینہ اغوا کرکے لو ٹ لیا بے ہوش کرکے پھینک دیاگیا

شہری کو مبینہ اغوا کرکے لو ٹ لیا   بے ہوش کرکے پھینک دیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو مبینہ طورپر اغوا کرکے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھیننے کے بعد بے ہوش کرکے پھینک دیاگیا۔

تھانہ نشاط آبادکے علاقے رندھا وا چوک میں عاصم منیر نے پولیس کوبتایا ملزم بلال، سجاد اور مدثر کی جانب سے مبینہ طورپر اسکے بیٹے کو اغوا کرلیاگیا اور اسکے قبضے سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھیننے کے بعد اسے بے ہوش کرکے پھینک دیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں