کامونکے :ڈاکوؤں نے نقدی،موٹر سائیکلیں چھین لیں

کامونکے :ڈاکوؤں نے  نقدی،موٹر سائیکلیں چھین لیں

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں چارافراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات موٹر سائیکل سوار محلہ محمدپورہ کے حسنین کو راجباہ روڈ پر تین ڈاکوؤں نے روک لیا۔۔

 اور موٹر سائیکل،23 ہزارروپے ،موبائل لے گئے ۔موضع راجہ بھلہ کے اختر سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور دس ہزار نقدی چھین لی۔تتلے عالیکے محبوب سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لی جبکہ نواحی گاؤں منہیس کے عمیر سے جی ٹی روڈ کچہری کے قریب دو ڈاکو بیس ہزار نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں