کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام ،ماں بیٹی پر فائرنگ

کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام ،ماں بیٹی پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی اور اسکی والدہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 245رب کی رہائشی سائرہ فاطمہ نے پولیس کو بتایا کہ او باش نے اسکی 14 سالہ بیٹی کو قابو کرلیااور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ متاثرہ لڑ کی کی والدہ نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنانے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر ماں بیٹی زخمی ہوگئیں۔ ملزم اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں