پولیس نے شادی پرڈانس کی محفل الٹا دی ، مقدمہ درج

پولیس نے شادی پرڈانس  کی محفل الٹا دی ، مقدمہ درج

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)شادی تقریب میں سڑک پرڈانس کی محفل جمانے والے مقدمہ کی زد میں آگئے ۔

چک نمبر303ج ب میں شادی تقریب میں علی حیدروغیرہ نے رباب نامی ڈانسر کاسپیکر پر گانے چلا کر ڈانس شروع کر رکھاتھا کہ پولیس کوخبر ہو گئی اہلکاروں نے چھاپہ مارکر ڈانس کی محفل الٹا دی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بھگڈرمچ گئی اور پولیس نے موقع سے سپیکر ودیگر سامان قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں