کوٹلی گھاسی کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

 کوٹلی گھاسی کا پٹواری  رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لاہور (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن لاہور نے کوٹلی گھاسی کے پٹواری کوثر عباس کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

شہری محمد عتیق نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اے کو درخواست دی کہ جب بھی وہ اپنی ملکیتی زمین کی فرد حاصل کرنے کیلئے پٹواری کے پاس جاتے ہیں تو وہ ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتا ہے ۔ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے ۔ اینٹی کرپشن نے ملزم پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں