سی آئی اے لاہور کے اہلکار کے گھر پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ

سی آئی اے لاہور کے اہلکار کے گھر  پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سا ہیو ال کے علا قہ شادمان ٹاؤن میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ سی آئی اے لاہور کے اہلکار کے گھر پر صبح سویرے نا معلوم 3 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ۔۔

،کوئی جانی نقصان نہ ہوا ۔ ملزم فرار ہو گئے ۔ سابق سی ٹی ڈی اہلکار سید تراب حیدر جو کہ ا ب سی آئی اے لاہور میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور چھٹی پر گھر میں اہلخانہ کے ہمراہ سوئے ہوئے تھے کہ 3نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر کو ٹارگٹ کر کے فائرنگ کی اور ویڈیو فلم موبائل پر بنا کرفرار ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد اہلخانہ نے چلانا شروع کر دیا اور پڑوسی گھروں سے نکل آئے اور پولیس کو کال کی ۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اور ٹارگٹ اور ویڈیو فلم بنانے کے ثبوت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔پولیس فرید ٹاؤن نے سید تراب حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں