سول سیکرٹریٹ ایچ بلاک بلڈنگ میں آتشزدگی

سول سیکرٹریٹ ایچ بلاک  بلڈنگ میں آتشزدگی

لاہور (سیاسی نمائندہ)سول سیکرٹریٹ ایچ بلاک بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی کا واقعہ دوسرے فلور پر موجود اے سی میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

 ایچ بلاک میں چند ماہ پہلے کروڑوں روپے کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا تھا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا ۔عمارت ملازمین کے لئے بحال کر دی گئی۔ آگ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ روم میں لگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں