گوجرہ :معمولی تنازع پر فائرنگ،18سا لہ نوجوا ن شدید زخمی

گوجرہ :معمولی تنازع پر  فائرنگ،18سا لہ نوجوا ن شدید زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )معمولی تنازع پر فائرنگ کرکے محلہ دار نے 18سا لہ نوجوا ن کو شدید زخمی کردیا ۔

 معلو م ہوا ہے کہ لین دین میں تلخ کلامی پر محلہ رسولنگر کے محمد اصغر کے 18 سا لہ بیٹے حسن کو محلہ دار نوجوا ن زین وغیرہ نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ،ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے ، شدید زخمی حسن کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کردیا گیا ۔جبکہ گوجرہ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں