خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار ،مقدمہ درج

خاتون کو ہراساں کرنے والا  اوباش گرفتار ،مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر ) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کر کے شادی شدہ خاتون کو ہراساں اور تنگ کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا ۔

 پولیس کے مطابق خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں اکیلی رہتی ہے جسے ملزم ہراساں کرتا تھا ۔ ملزم خاتون کیساتھ تصویر بنانے کا کہتا، نہ بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا۔ خاتون کی درخواست پر مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں