دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مفاد مشترکہ:امریکا

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مفاد مشترکہ:امریکا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا نے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن ’’عزم استحکام‘‘پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے ۔۔۔

 کسی بھی ملک کو ایسی دہشتگردی کا شکار نہیں ہونا چاہئے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا کہعلاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے ، دہشتگردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی معاملات پر پاکستان سے شراکت داری میں ہمارے اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ شامل ہیں، پاکستان کے ساتھ فنڈنگ، انسداد دہشتگردی اور صلاحیت سازی کے پروگرام جاری ہیں، پاکستانی فوج کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات جاری ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں