شہر میں 2مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

شہر میں 2مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کر ائم رپو رٹر) شہر میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ تھم سکا،دو مختلف مقامات سے دو نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں۔

ایک لاش گنگارام ہسپتال اور دوسری مزنگ چونگی کے قریب سے برآمدہوئی،پولیس ذرائع کے مطابق گنگا رام ہسپتال کے قریب سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،متوفی کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہونے پر شناخت نہیں ہو سکی۔مزنگ چونگی کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،متوفی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی،دونوں متوفیان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں،دونوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں